اسلام آباد(صلاح الدین خان )پاکستان میں جہاں موسمی تغیرات کے باعث بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہوئے وہاں آمدو رفت کے لیئے استعمال ہونے وال ریلوے انفر ا سٹرکچر بھی تباہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں ریلو ے آپریشن معطل رہے ہیں سیلاابی پانی کے باعث ریل کی پٹریاں پل، پھاٹک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں، ٹرین آپریشن سے وابستہ ہزاروں قلیوں کاروزگار سٹیشنوں پر ٹرینیوں کی آمد و رفت پر منحصر ہے ، ٹرین آپریشن معطل رہنے کے باعث ہزاروں قلی بے روزگار ہوگئے ہیں، ریلوے نے قلیوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے دس دس ہزار روپے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے جو دی بھی جارہی ہے ۔مگر اس حوالے سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے قلیوں کا کہنا ہے کہ چند بڑے سٹیشنوں کے قلیوں امدادی رقم دی گئی ہے اصل متاثرین اور چھوٹے سٹیشنوں کے قلیوں تک یہ رقم نہیں پہنچی جس کی وجہ ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، بچے بھوک سے بے حال ہیں سیلاب متاثرین کے ساتھ ساتھ ان کی مدد کو بھی یقینی بنایا جائے انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی ٹرین آپریشن کی مکمل بحالی تک امدادی سامان اور رقم دی جائے ۔