کامونکی(نمائندہ خصوصی)سزا یافتہ مجرم مریم صفدر کا این آر او ٹو 22 کروڑ پاکستانیوں کے ساتھ کھلا مذاق ہے،چوروں ڈاکوؤں اور لٹیروں کو کرپشن اور لوٹ مارکرنے پر کلین چٹ مل چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 57 چودھری ضیاء اللہ سندھو نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈیل کے تحت اسحاق ڈار اور مریم صفدر کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ شریف خاندان اور ان کی اولادوں کی اصلیت قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا امپورٹڈ وزیر خزانہ آ گیا ہے اب لوٹ مار کا ایک اور دور شروع ہونے والا ہیلگتا ہے اب پاکستان پر حکومت کرنے کیلئے صرف عدالتی سزا یافتہ، مفرور، بھگوڑے اور ضمانتی ہی رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کا شعور بیدار کر دیا ہے اب قوم لٹیروں کو زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں صرف پاکستان تحریک انصاف کے پاس عوامی طاقت ہے پی ڈی ایم والے تو تو اب منہ چھپائے پھرتے ہیں۔