گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ جامعہ نصرت الاسلام دین کے محافظوں کا ادارہ ہے،علماء کرام اسلامی معاشرے کیلئے ابر کرم کی حیثیت رکھتے ہیں،خدمت دین کی توفیق رضاء الٰہی کے بغیر ممکن نہیں والدین اپنے بچوں کو دنیاوی کے ساتھ دینی تعلیم ضرور دلوائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نصرت الاسلام کے سالانہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کی صدارت شیخ الجامعہ علامہ مفتی محمد شعبان قادری نے کی جبکہ مصر،تنزانیہ اور نائجیریا کے اقراء قاری ہادی رضا شلبی،قاری رجاء ایوب،قاری محمد ابراہیم ناصر نے تلاوت قرآن پاک سے ایک سماں باندھ دیا اور وجدانی کیفیت پیدا کر دی،اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،ڈاکٹر شہباز احمد عثمانی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حاجی محمد اشرف مغل،علامہ محبوب الٰہی علوی سیفی،علامہ علی عدنان قادری،علامہ اکرام المصطفی،علامہ غلام دستگیر قادری،علامہ مبشر حسین،علامہ ارسلان قادری،علامہ محبوب الحمید نقشبندی،علامہ سید فیضان میراں،علامہ سلیم قادری،علامہ شہزاد قادری اور علامہ ہاشم علی چشتی نے خطاب کیا۔
جامعہ نصرت الاسلام دین کے محافظوں کا ادارہ ہے: اکبر نقشبندی
Oct 02, 2022