پاکستانی قوم لیٹروں کا کڑا محاسبہ چاہتی ہے: ملک اقبال


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ  ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز شریف کو بری کیا جانا پوری قوم کیلئے تشویش کا باعث بن چکا ہے قومی خزانے کو لوٹنے والوں کی کرپشن کیسز میں بریت نظام انصاف پر سوالیہ نشان سمجھا جارہا ہے وفاقی حکومت نیب پر شب خون مار کر اپنے حواریوں کے کیسز ختم کراچکی جو عوام کیلئے مایوس کن ہے پاکستانی قوم لیٹروں کا کڑا محاسبہ چاہتی ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی ملک اقبال نے کہا کہ عوام پریشان اور مہنگائی میں پستے جا رہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم جماعتیں خود کو این آر او پر این آر او دیتی جا رہی ہیں نیب قوانین میں ترامیم کر کے انہوں نے اس کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اور اب اصلاحات کے نام پر مزید خرابیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...