لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی فردوس پارک سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے مخالفین کی آنکھیں سندھ اور بلوچستان کے لاکھوں عوام کی تباہی اور بربادی سے کھل جانی چاہئیں۔ جنہوں نے اپنی ضد ، ہٹ دھرمی اور انا کے باعث اپنی ہی قوم کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ مانا یہ قدرتی آفت ہے لیکن قیام پاکستان سے لیکر اب تک اس کے تدارک کیلئے کیا منصوبہ بندی کی گئی۔ یہ برسات اور مون سون تو ہرسال آتی ہے۔ لیکن محب وطن اور عوام دوست قومیں پچھلے واقعات سے سبق حاصل کرتے ہوئے جامع حل پیش کرتی ہیں لیکن ہمارے ہاں کچھ نہیں ہوتا۔ یہ قوم پرستی نہیں قوم دشمنی ہے قوم کا کتنا نقصان ہوا سن کر کلیجہ منہ کو آتا ہے۔
کالا باغ ڈیم کے مخالفین نے قوم کو برباد کر دیا: فضل الرحمن بن محمد
Oct 02, 2022