لاہور(لیڈی رپورٹر) عقیدہ ختم نبوت ؐپر کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں،ہر مسلمان کا پختہ یقین ہے کہ حضور تاجدار ختم نبوت ؐ ہی ہدایت و نجات کا آخری سر چشمہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سکالر اور عالم دین مولانا محمد اسماعیل نے عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان میں قانون سازی کے موضوع پرحلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی کارکنان سے آن لائن لیکچر کے دوران کیا ۔