شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ اور نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہاہے کہ عمران خان جمہوریت دشمن ہیں انکا طرز عمل غیر جمہوری اور ملک میں انارکی کی سازش پر مبنی ہے عمران خان جمہوری بساط لپیٹنا چاہتے ہیں مگر انکی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا پیپلزپارٹی جمہوری اقدار کے فروغ کے ضامن ہیں اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ کی روشنی میں جمہوریت کے فروغ کی خاطر اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی ان رہنمائوںنے کہاکہ پی ڈی ایم اس وقت ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی طرف لارہی ہے مگر عمران خان کوملک سے زیادہ اقتدار کی فکر ہے یہ خواہش اسکی پوری نہیںہوگی انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی تمام تر توجہ اس وقت سیلاب زدگان کی امداد وبحالی پر مرکوز ہے متاثرہ علاقوں کی دوبارہ آباد کاری کی خاطر وفاقی اور سندھ حکومت ملکر کردار ادا کررہی ہے۔
عمران خان کا طرز عمل غیر جمہوری ہے:حاجی فلک شیر
Oct 02, 2022