لاہور(خصوصی نامہ نگار)عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسانوں کے مسائل پر توجہ دے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں کسانوں مزدوروں کی کوئی بات سننے والا نہیں۔کسانوں نے اناج اگانا بند کردیا تو گندم کا امپورٹ بل پٹرول سے بڑھ جائے گا۔پرا من احتجاج کسانوں کا حق ہے۔ کسانوں کی بات نہ سننا حکمرانوں کے غیر جمہوری رویے کی عکاسی کرتا ہے۔محنتی کسانوں کی بات سننے کی بجائے ان کونظر انداز کرنے والا خود کو جمہوریت پسند کیسے کہہ سکتا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وفاقی حکومت کسانوں کے حقوق پامال کررہی ہے۔ وفاقی حکومت کا احتجاج کرنے والوں کے ساتھ سخت اور دھمکی آمیز رویہ قابل مذمت ہے۔پاکستان عوامی تحریک حکومتی رویے کے خلاف مظلوم کسانوں کے ساتھ ہے۔