سائفرجلایا نہیں ابھی چرایا ہے ‘وزارت خارجہ سے مل جائیگا: شیخ رشید

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سائفرجلایا نہیں ابھی چرایا ہے جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا یہ سامراجی ایمبیسڈروں کے گھر جاتے ہیں اور ان کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ان ویٹنگ، مریم اور ڈار کو کلین چٹ ڈیل کا حصہ ہے عمران خان کے خلاف سائفر کا حکومتی بیانیہ اس کے حق میں گیا ہے معاشی اور سیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی تعیناتی ،تنزلی یا چھائونی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہو جائیں گے ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا قوم نے فیصلہ کرنا ہے سر اٹھا کیجینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے حکمران عوام کے گھیرے میں آگئے ہیں اب بھاگ نہیں سکیں گے۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن