کراچی(نیوز رپورٹر)ایم این اے فہیم خان، ایم پی اے راجہ اظہر خان کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین شمشاد خان، عطاء خان، تنویر خان اور دیگر نے ملیر ندی سے جو لائن قیوم آباد کو پانی مہیا کررہی ہے جو کہ لیکج کا شکار تھی آج اس پر کلپ لگادیا گیا ہے ۔ قیوم آباد کے مکینوں کے لئے مرحوم حاجی وزیر خان اور تا حیات چئیرمین شمشاد خان تنولی کی خدمات لائق تحسین ہیں ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات جنرل سیکرٹری راجہ حمید ، خدمت کمیٹی کے شاہد خان درانی، آصف خان، شاہد خان سواتی عارف تنولی حق نواز بھائی شیر علی خان و دیگر موجود تھے ۔
قیوم آباد یوسی ون میں پانی لیکیج کا مسئلہ حل، علاقہ مکینوں کا اظہار تشکر
Oct 02, 2022