سائفر لیکس : عمران کے چہرے سے نقاب اٹھ گیا‘ اعظم لوہانی


کراچی (نیوز رپورٹر) نائب صدر سندھ پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد اعظم خان لو ہانی نے کہا کہ عمران خان نے اپنی اناکی خاطر ملکی سلامتی کو داو پر لگایا عمران خان کو آج بھی لاڈلے کی طرح ٹریٹ کیا جا رہا ہے۔ سائفر لیکس کے بعد عمران خان کے چہرے سے نقاب اٹھ گیا ہے قومی اسمبلی کے فلور پر یہ بیان دیا تھا کہ اگریہ ثابت ہوجائے کہ ہم نے غیرملکی حکومت کے ساتھ سازش کرکے حکومت حاصل کی ہے تو ہمیں سولی پر لٹکایا جائے، قوم کے پانچ ماہ ضائع ہوگئے ہیں ، پوری قوم کو تقسیم کیا گیا اور یہ زہریلا پروپیگنڈہ کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ آڈیو لیکس سے قبل بھی قوم جانتی تھی کہ یہ شخص جھوٹ بول رہا ہے عمران خان پر سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے اور آئین توڑنے پر غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے پر عمران خان کو گرفتار کرنا چاہیے آڈیو لیک آنے کے بعد اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ یہ پاکستان کے خلاف بدترین سازش تھی اس نے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی اداروں کو تقسیم کرنے کی سازش کی لیکن بدترین سازش پاکستانی سیاستدانوں کو غدار قرار دینے کی سازش تھی اعظم خان لوہانی نے کہا کہ آڈیو لیکس سے دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوگیا پوری قوم نے دیکھ لیا کہ کس طرح عمران احمد خان نیازی اپنے سیکرٹری کو پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ترغیب دیتا ہے اور سیکرٹری اس سے ایک قدم آگے بڑھ کر ان کا ساتھ دیتا ہے، آڈیو لیکس سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں پانچ ماہ تک عمران نیازی یہ راگ الاپتا رہا کہ میری حکومت کے خلاف سازش ہوئی ہے مگر آڈیولیکس سے یہ کہانی قوم کے سامنے عیاں ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن