کراچی (نیوز رپورٹر) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کے ایم سی کے فائر فائٹرز محمد عامر اور محبوب علی کی کورنگی فائر اسٹیشن میں دہشت گردی کی کاروائی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے کے واقعے کی شدیدمزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کے شہداء کی طرح فائربریگیڈ شہداء کو بھی شہادت کے رتبے پر فائز کرکے انکی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین عمل میں لائی جائے۔بیواؤں کو تمام عمر مکمل تنخواہ دی جائے۔اور بیوہ یا بچے کو فوری طور پر ملازمت فراہم کی جائے۔انہوں نے واقعے کے زمہ داروں کی فوری گرفتاری اور فائر اسٹیشنوں میں سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔