جشن عید میلا النبیﷺ ،مرکزی جامع مسجد آٹھ نمبر میں پرچم کشائی


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) یکم ربیع الاول انجمن فدائیان رسولﷺ کے تحت جشن عید میلا النبیﷺ کے سلسلے میں مرکزی جامع مسجد آٹھ نمبر میں پرچم کشائی کی گئی جس میں ایم پی اے عبدالجبار خان میونسپل کمشنر فاخر شاکر الحاج گلشن الہی انجمن فدائیان کے اکرم قریشی جاوید شیخ قاضی رمیز راجو  دیگر علما کرام و معززین نے شرکت کی ۔ایم پی عبدالجبار خان میونسپل کمشنر کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پرچم کشائی کے بعد دعا کی گئی ایم پی اے عبدالجبار خان اور میونسپل کمشنر فاخر شاکر نے انجمن فدائیان رسولﷺکے تحت نکلنے والے جلوس کی قیادت کی بعد ازاں ایم پی اے عبدالجبار خان اور میونسپل کمشنر فاخر شاکر نے بارہ ربیع الاول چوک پر منعقدہ محفل میلاد میں شرکت کی اس موقع پر منتظمین نے عبدالجبار خان اور فاخر شاکر کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن