ٹنڈو آدم (نامہ نگار) ٹنڈوآدم رشید کالونی کی رہائشی شبانہ چانڈیو نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خاوند آصف چانڈیو نے کئی مرتبہ مجھ پر تشدد کا نشانہ بنایا۔اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ مل کر مجھ پر تشدد کیا۔ زنجیروں میں جھکڑ کر میرے بال کاٹ دیئے میرے خاندان بھائیوں کے دشمن بن گئے ہیں ۔ میرے پورے خاندان کو میرا سابق شوہر آصف چانڈیو اور دیگر ملزمان دھمکیاں دے رہے ہیں ہمیں جان کا خطرہ ہے میرے تین بچے بھی مجھ سے چھین لئے ہیں ۔ میرا آئی جی سندھ،ڈی آئی جی نواب شاہ اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور انصاف دلایا جائے۔
سانگھڑ، خاوند کے ظلم و تشدد کا شکار خاتون سراپا احتجاج
Oct 02, 2022