حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پولیس ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں تنبو گوٹھ جامشورو میں مقیم بارش و سیلاب متاثرین میں 19 ویں روز بھی 555 راشن بیگ کی تقسیم جاری۔غیر سرکاری تنظیموں ( NGO's ) اور مخیر حضرات کی جانب سے فراہم کردہ راشن بیگ(تھیلے)، دیگر اشیاء میں گرم کمبل اور بچوں کے لئے بسکٹس بھی شامل ہیں۔سیلاب متاثرین کے معصوم بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لئے خوب صورت کھلونے بھی دیئے گئے۔سندھ پولیس اور ڈویژنل انتظامیہ حیدرآباد کے باہمی اشتراک سے اس سے قبل بھی سیلاب متاثرین کے کیمپ جو کہ تنبو گوٹھ جامشورو میں قائم ہے روزانہ کی بنیاد پر پولیس کی بسوں اور ٹرکوں پر تنبو گوٹھ جامشورو سے پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں لایا جاتا ہے اور ان کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے صاف ستھرے ماحول میں راشن بیگ( تھیلے) دے کر ان کی اپنی عارضی رہائش گاہ تنبو گوٹھ میں واپس بحفاظت پہنچایا جاتا ہے۔ان سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سندھ پولیس کے 200 سے زائد پولیس افسران و جوان شب و روز خدمت کے جذبے میں مصروف عمل ہیں۔
پولیس ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میںبارش و سیلاب متاثرین میںراشن بیگ تقسیم
Oct 02, 2022