سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر میں تیزاب گردی کا واقعہ،نامعلوم افراد پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک کر فرار۔،تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ایوب گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان پولیس اہلکار علی احمد پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں زخمی پولیس اہلکار کا بیس فیصد چہرہ متاثر ہوگیا مقامی افراد نے زخمی اہلکار کو سول اسپتال منتقل کیا پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دو نقاب پوش افراد تیزاب پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے جبکہ زخمی اہلکار کا کہنا تھا کہ کسی سے دشمنی نہیں ہے واقعہ کے بعد سکھر پولیس نے شہر بھر میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔