سکھر(بیورو رپورٹ) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں رقم تقسیم کرنے کے بعد رقم وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع بھر میں قائم سینٹر اور بنکوں کے باہر سیکڑوں خواتین کا رش دیکھائی دے رہا ہے لیکن افسوس دوسری جانب یہ پروگرام کئی مشکلات کا شکار بھی دیکھائی دے رہا ہے کئی خواتین کا لسٹ میں نام نہیں ہے تو کئی خواتین انگوٹھے کے نشان اور اندارج کے حوالے سے پریشان ہیں سکھر پریس کلب کے سامنے سکھر اضلاع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ہمیں باقاعدگی سے قسط ملتی تھیں اب لسٹ سے نام خارج کردیا گیا دفاتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئیں ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے امداد رقم نہ ملنے کی وجہ سے گھر کی کفالت میں مشکلات کا سامنا ہے بالا حکام نوٹس لیکر لسٹ میں نام اندارج کرائیں تاکہ ہمیں امدادی رقم دوبارہ مل سکیں۔
احساس کفالت پروگرام‘رقم کی تقسیم میں بے قاعدگیاں
Oct 02, 2022