تعلیمی نصاب یکساں ناگزیر ،پروفیسر ڈاکٹر الطاف لنگڑیال 

Oct 02, 2022


ٹنڈوآدم(نامہ نگار)پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ نصاب تعلیم نہ صرف یکساں ہو بلکہ ہمارے دین اسلام کے تشخص اور نظریہ پاکستان کے تقاضوں کے عین مطابق ہو۔ تاکہ ایک قومی دھارے میں رہتے ہوئے ہم دین اسلام اور اپنے ملک وطن عزیز پاکستان کی خدمت کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے پریس کلب ٹنڈوآدم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں برسات اور سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے اور لوگ سڑکوں کنارے بے یارو مددگار بیٹھے ہیں اور ان کو کوئی پرسان حال نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ سیلاب زدگان کے لیے بہتر رہائش،صاف پانی،کھانے اور علاج کا اہتمام کرے اور تعلیمی اداروں میں طلباءاور اساتذہ کے لیے تعلیمی ماحول فراہم کرے انہوں نے کہ تعلیمی سیشن کو شروع ہوئے دوماہ گذر چکے ہیں مگر سندھ حکومت نے اب تک اسکولوں میں نصابی کتب فراہم نہیں کی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد نصابی کتب کا اجرائ کیا جائے تاکہ مزید تعلیمی نقصان سے بچا جا سکے۔ اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر رئیس احمد منصوری، صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت سندھ مشرف کریم، مالیات سندھ عبدالستار انصاری، صدر تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ سید عریف اللہ سیفی، نائب صدر عبدالغفور انصاری، ضلعی جنرل سیکریٹری جہانگیر اقبال راجپوت، پروفیسر احمد بلال غوری ، پروفیسر احمد جبران غوری، مظفر علی بہلم، اعجاز احمد انصاری و دیگر ذمہ داران تنظیم کے علاوہ پریس کلب کے ممبران موجود تھے۔

مزیدخبریں