لاہور(کلچرل رپورٹر) پنجابی اردو کے شاعر،کالم نگار اور ریڈیو پاکستان کے سینئر پروڈیوسر ابرار ندیم کے پنجابی گیت”دل روندا اے” نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔یہ گیت چشتیاں کے ابھرتے نوجوان گلوکار رمضان جانی نے گایا ہے جس کی دلکش آواز اور زبردست د±ھن کے آجکل ہر طرف چرچے ہیں ۔گذشتہ دو ہفتوں میں جب سے یہ گیت سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوا ہے اب تک اس پر ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز بن چکی ہیں جسے کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ پچھلے ہفتے میں یوٹیوب پر میوزک ٹرینڈنگ میں بھی یہ گیت تیسرے نمبر پر رہا ہے۔