میرہزارخان میں17 سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش برآمد

Oct 02, 2022

خان گڑھ‘شاہ جمال(نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگار)17لہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ بیٹ میرہزارخان کے نواحی موضع بیٹ دریائی کے علاقہ سے راہ گیر نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک نوجوان لڑکی کی برہنہ حالت میں جلی ہوئی لاش پڑی ہے ایس ایچ او مہار جلیل احمد اپنی نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور کماد کی فصل کے ساتھ ہی کھالے میں پڑی برہنہ کنواری لڑکی رخسانہ کوثر کی لاش قبضہ میں لیکر فرانزک ٹیم کے زریعے سیمپل لیکر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ذرائع کے مطابق رخسانہ نے نہم تک تعلیم بھی حاصل کررکھی تھی، پولیس کے مطابق رخسانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مارکر جلایا گیا ہے اور لاش کچھ گھنٹے قبل کی جلی ہوئی پائی گئی پولیس کے مطابق ورثا بیان بدلتے رہے بعد ازاں نا معلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرادیاریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ بیٹ میرہزار کی حدود میں سترہ سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے ڈی پی او مظفر گڑھ  سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ۔ تفتیش کے لیے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حقائق سامنے لائے جائیں انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ۔آر پی او نے مزید ہدایات جاری کیں کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ قبل ازیں جائے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او جتوئی، اور ایس ایچ او تھانہ جتوئی پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیم  کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے  
لاش برآمد

مزیدخبریں