شیخوپورہ(شیخ عظیم علی + سید علی معظم رضوی+ امجد سلطانی) ضلعی انتظامیہ و محکمہ لائیوسٹاک شیخوپورہ کی غفلت لاپرواہی کی بناء پر شہری بیمار لاغر جانوروں کا گوشت کھانے پر مجبور ہوگئے قصاب سلاٹر ہائوس کی بجائے اپنے گھروں میں بیمار لاغر جانور ذبح کررہے ہیں محکمہ لائیوسٹاک کے افسران نے ناصرف ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے بلکہ قصابوں نے محکمہ لائیوسٹاک کی ایما پر غیر قانونی طور پر مہریں بھی بنائی ہوئی ہیں جو مردہ اور بیمار جانوروں کو لگا کر سب اچھا کی رٹ لگارہے ہیں سروئے میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ شہر کے مشہور قصاب اعلیٰ افسران کے گھروں میں گوشت تقسیم کرتے ہیں تاکہ ہمیں وہ تحفظ فراہم کرسکیں لائیوسٹاک کے بعض افسران روزانہ اور ماہانہ کی بنیاد پر منتھلی وصول کر رہے ہیں قصاب اپنی دکانوں پر بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کے فروخت کے علاوہ پانی ملا گوشت بھی فروخت کر کے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہری اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قصابوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔