چلڈرن کمپلیکس میں نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے تقریب

Oct 02, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر)چلڈرن ہسپتال ملتان میں نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس اور انڈس ہسپتال مظفر گڑھ کے باہمی تعاون سے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف کی زیر  نگرانی کیا گیا۔ تقریب کا مقصد چلڈرن ہسپتال کے پی جی ڈاکٹرز کی نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے بنیادی مہارت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔  اختتام پر ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان نے شراکا  کی حو صلہ افزائی کے لئے اسناد تقسیم کیں۔

مزیدخبریں