ملتان ویسٹ کمپنی کی گاڑیوں میں جدید ٹریکر سسٹم کی تنصیب شروع 


ملتان (خبر نگار خصوصی )ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کمپنی کی تمام گاڑیوں میں جدید ٹریکرسسٹم کی تنصیب کا آغاز کردیا ہے۔ٹریکر سسٹم کی تنصیب سے گاڑی کی پٹرول کی کھپت کا پتہ چل سکے گا اور ٹریکر یہ بھی بتائے گا کہ گاڑی نے کتنا اور کس جگہ کا سفر کیا ہے۔ سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر کی صدارت ایک جائزہ اجلاس جس میں کمپنی سیکرٹری کبیرخان،چیف انٹرنل آڈیٹر آصف طاہر، منیجرز عقیل احمد،ساجد ریاض اور آصف شبیر کے علاوہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران شرکت کی۔ سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ گاڑیوں میں جدید ٹریکر سسٹم کی تنصیب سے فیول بارے شکایات کا ازالہ ہوگا اور گاڑی کی لائیو لوکیشن کے علاوہ گزشتہ سفر کی ہسٹری بھی معلوم ہوسکے گی۔انہوں نے بتایا کہ ٹریکر سسٹم تمام مشینری اور لوڈر رکشوں کے علاوہ مانیٹرنگ افسران کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں بھی نصب کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن