ہائی سکول ٹاٹے پور اپ گریڈ نہ ہوا‘ طلباء میٹرک کی تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور


ٹاٹیپور( نامہ نگار) ٹاٹیپور میں بوائز ہائی سکول تو ہے لیکن عرصہ دراز گزر جانے کے بعد بھی ہائر سیکنڈری سکول نہ بنایا جا سکا جس کی وجہ سے طلباء  میٹرک کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آگے تعلیم جاری رکھنے سے محروم ہیں بااثر اور امیر گھرانوں کے بچے ملتان جاکر تعلیم حاصل کر رہے ہیں غریب لوگ اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے سے قاصر ہیں اس ہائی بوائز سکول کو آج تک کسی سیاسی  جماعت نے اس کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دلوانے  بارے سوچا تک نہیں  علاقہ کے سنجیدہ افراد نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے ملک واصف مظہر راں محکمہ تعلیم  ڈپٹی کمشنر  سے فوری نوٹس لیکر بوائز ہائی سکول ٹاٹیپور کو اپ گریڈ کرکے ہائر سیکنڈری کا درجہ دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن