ملتان‘ خانیوال ‘ وہاڑی‘ ٹھٹھہ صاد آباد (سماجی رپورٹر‘ نیوز رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ خبر نگار) ملتان‘ خانیوال‘ وہاڑی اور دیگر شہروں میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں عوام کی درخواستوں پر فوری دادرسی کی گئی۔ ملتان سے سماجی رپورٹر کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا رضا ہال میں۔ انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں 5 سو سے زائد شہریوں کی درخواستوں پر فوری دادرسی کی گئی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شنوائی کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن نے کہا کہ ایک چھت تلے ریونیو افسران،اے ڈی ایل آرز اور پٹواری عوامی خدمت کیلئے موجود ہیں۔ریونیو کچہری کا مقصد شہریوں کو۔فوری انصاف کی فراہمی ہے۔ خانیوال سے نیوز رپورٹر کے مطابق چاروں تحصیلوں میں ریونیو خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیاڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے جناح لائیبریری میں کچہری کے دوران سائلین کی شکایات سنیں اور محکمہ مال کے افسران کو فوری درخواستوں پر قانونی تقاضے پورے کرکے عملدر آمد کے احکامات صادر کیئے اس موقع پر ایک چھت تلے ریونیو افسران،اے ڈی ایل آرز اور پٹواری عوامی خدمت کیلئے موجود تھے۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نعمان محمود کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا انہوں نے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں فرد ملکیت کے حصول، ڈومیسائل کا اجرائ، انتقالات،رجسٹری، انکم سرٹیفیکیٹ اور دیگر ریونیو سے متعلقہ مسائل کو سن کر حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ٹھٹھہ صادق آباد سے خبر نگار کے مطابق تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ اپنے اپنے مسائل لے کر آئے.عوامی خدمت کھلی کچہری کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری محمد اکمل نے کی . اس موقع پر تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی ،سروس سنٹر انچارج محمد عدیل ، اے ڈی ایل آر او صباحت، گرداور فرخ جلیل عامر اور ان کا ماتحت ریونیو عملہ 3 بجے تک ایک چھت کے نیچے موجود رہے . اس دوران درستگی ریکارڈ، فرد کا اجرائ، انتقالات کا اجرائ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا فوری اجراء اور ریونیو کے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں بروقت سہولیات فراہم کی گئی۔