احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت) تھانہ احمد پور سیال میں نمبر داران کا ایک اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او امجد علی بھریڑی نے کہا کہ سخت سردی میں مویشی چوری اور دیگر وارداتوں کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں روک تھام کے لیے نمبر دار اپنے اپنے علاقوں میں ٹھیکری پہرہ کو فعال بنانے کے لیے منادی کروائیں ٹھیکری پہرہ کی میں خود کڑی نگرانی کروں گا ۔