بوریوالا (نامہ نگار ) لو برڈز کمیونٹی بی ایل سی بورے والا کے ممبران کی تعارفی تقریب سرپرست وبانی عتیق الرحمن جنجوعہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں چیئرمین مسز نویدہ طارق، صدر شہباز صادق، جنرل سیکرٹری سمیر یوسف، جعفر نائب صدر، ملک طارق فنانس سیکرٹری، رانا محسن آرگنائزنگ سیکرٹری نے شرکت کی، انکے علاوہ ملتان اوکاڑہ وہاڑی عارف والہ و دیگر شہروں سے بھی شرکاء شریک ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عتیق الرحمن جنجوعہ ،مسز نویدہ طارق کا کہا کہ اس خوبصورت شوق کی پروموشن اور فینسیرز کی مدد اور تعاون کے لئے بی ایل سی کی خدمات حاضر ہیں تمام فینسیرز متحد ہو کر بلا تفریق ایک دوسرے سے تعاون کریں ۔
لوبرڈز کمیونٹی بورے والا کے ارکان کی تعارفی تقریب
Oct 02, 2022