احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت) ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی جشن عید میلادالنبیؐ کو مذہبی عقیدت واحترام ، جوش وجذبے سے منانے کے لئے احمد پور سیال میں تیاریاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں مختلف قصبوں اور شہروں میں ’’میلاداسٹالز‘‘ سج گئے ہیں جہاں سے لوگ نعلین مبارک کی تصاویر سے آراستہ سبز پرچم ، جھنڈیاں ، بیجز اور دیگر آرائشی سامان کی خریداری کرکے آقائے دوجہاں ،رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی ؐ سے اپنی بے پناہ اور والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں ۔شمع رسالت کے پروانوں کا جوش وخروش دیدنی ہے ۔ گھروں پر مصطفوی پرچموں کی بہاریں ہیں ۔مساجد میں ذکرواذکار اور درودوسلام کی محافل سجائی جارہی ہیں۔