کراچی (پی پی آئی)یورپین یونین نے سرجیکل مصنوعات کیلئے نیا معیار مقرر کردیا ہے۔ یورپین یونین کے آڈٹ کا مینڈیٹ حاصل کرنے والی واحد کمپنی ( ایس جی ایس)نے کہا کہ پاکستان کے سرجیکل ایکسپورٹر کو رجسٹریشن کے سلسلہ میںپیکج دیا جائیگا۔ ایس جی ایس کے گروپ لیڈر سرجیکل جہانگیر باجوہ نے کہا کہ یورپین یونین کو سرجیکل آلات کی فروخت کیلئے ایم آر ڈی کے حصول کیلئے کام کرنا ہوگا تاکہ دو سال بعد جب ایم ڈی آر کے نافذ کیا جائے تو ہماری سرجیکل کمپینوں کو اپنی مصنوعات کو بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔