چینی کمپنی تھر کول فیلڈ کو جدید مواصلاتی نظام سے ہم آہنگ کریگی

Oct 02, 2022

کراچی(کامرس رپورٹر)دنیا بھر میں جدید مواصلاتی نظام فراہم کرنے والی چینی کمپنی ہائیٹیرا نے تھر کول فیلڈ کے سنہار وکہیان وریا بلاک ون کو پیشہ وارانہ مواصلاتی نظام سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر دی ہے۔چینی کمپنی 
گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے بعد اب تھر کول فلیڈ کے 12200 کے ایم 2 پر محیط سنہار وکیان بلاک 1 کو جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی سے لیس کریگی۔ تفصیلات کے مطابق بلاک ون کے لیے ہائیٹیرا سلوشن میں ڈی ایس 6211 ڈی ایم آر ٹائیر تھری ٹنکنگ لائٹ سسسٹم شامل ہے۔ ایچ پی 788 پورٹیبل ریڈیو، ایچ ایم 788 موبائل ریڈیو، ایک ریکارڈنگ سسسٹم اور ڈسپیچ سسٹم سے مزین یہ سہولت کان کنی سے متعلق افرادی قوت کی پیداواری صلاحیت اور انکی پیشہ وارانہ کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ اس کے علاوہ حادثے کے امکانات اور اخراجاات میں کمی کیعلاوہ اضافی فوائد بھیحاصل ہونگے۔تھر بلاک 1 مربوط کوئلے کی کان اور پاور پراجیکٹ، دراصل سات اعشاریہ آٹھ ملین ٹن سالانہ اوپن پٹ کوئلے کی کاناور ایک اعشاریہ تین گیگا واٹ کے الٹرا سپر کریٹیکل کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ پر مشتمل ہے۔صوبہ سندھ کے ضلع تھر میں واقع اس بلاک کو ملک کا قیمتی اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔اس سے قبل بلاک میں کارکن ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے لیے دو طرفہ ڈائریکٹ موڈ ریڈیو سے لیس تھے جس کی کنیکٹیوٹی رینج انتہائی محدود ہے اور جس میں اپ گریڈ کی ضرورت پڑتی ہے تاہم اب چینی کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی چار اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ کارکنوں کے رابطیاور رئیل ٹائم ڈیٹا کی جانچ کی صلاحیت کو بڑھانے کے علاوہ تیز رفتار مواصلات کی سہولت، آف فیلڈ ریموٹ اور ورچوئل رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔ چینی کمپنی یہ ٹیکنالوجی پااکستان کے سب سے بڑے کوئلے کی فیلڈ میں  سے ایک کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کریگی۔چینی کمپنی کی طرف سے فراہم کیا جانے والا یہ نیا  ٹیکنالو جیکل سلوشن اس سے قبل بھی آسٹریلیا کے بی ایچ پی گروپ ، سعودی عرب کی آرمکو ، شیل سنگاپور اور اینگلو گولڈ اشانتی سائوتھ افریقہ و غیرہ میں  بھی ورکرز کی استعداد بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاچکا ہے۔ 

مزیدخبریں