بورے والا ( نامہ نگار) ایپکا بورے والا کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی ملازمین کی ریٹائرمنٹ اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب میونسپل کمیٹی کے لان میں منعقد ہوئی جس میںمیونسپل کمیٹی کے افسران نے قرعہ اندازی کی پرچیاں نکالیں اور یہ عجیب اتفاق ہوا کہ قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے تمام پانچ خوش نصیب درجہ چہارم کے ملازمین ہیں ان میں محمد ریاض۔محمد مشتاق۔آصف علی۔ناصر علی اور محمد عرفان شامل ہیں جبکہ آڈٹ آفیسر محمد ایوب خان اور دیگر ملازمین کو ریٹائرمنٹ پران کو خراج تحسین اور تحائف پیش کئے گئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تقریب سے چوہدری نثار احمد اور ماجد یوسف نے خطاب کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسرز بورے والا چوہدری محمد اکرم واہلہ۔چیف آفیسر وہاڑی علی احمد۔اور چیف آفیسر میلسی چوہدری وقاص احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے چھوٹے ملازمین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بھیجنا صدقہ جاریہ اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرنا ہے اس موقع پر راو¿ گلزار احمد۔قیصر فاروق۔حافظ محمد علی۔غلام جیلانی۔حافظ عبدالواجد۔میاں اعجاز اقبال۔جاوید رضا۔ثنائ اللہ۔اور خالد محمود کے علاو¿ہ دیگر بھی موجود تھے۔