کراچی (کامرس رپورٹر) اسلامک چیمبر آف کامرس، انڈسٹری اینڈ ایگریکلچر (آئی سی سی آئی اے) نے آئی بی اے کراچی میں بہترین پاکستانی انٹرپرینورز(بی او ای) سیشن کا انعقاد کیا۔یہ تقریب پاکستان میں ای کامرس اور انٹرپرینیورشپ کے بارے میں تھی اور اس کا اہتمام صنعت کو درپیش چیلنجز اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے اس سے پیدا ہونے والے مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ بی او ای ایونٹ کا مقصد کاروباری رجحانات اور تجربات کا اشتراک کرنا تھا جو ملک میں ای کامرس کے مستقبل کو تشکیل دیں گی۔اس تقریب میں آئی سی سی آئی اے کی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز عالیہ جعفر نے کہا ہم خوش نصیب ہیں جو ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ناکامی کو کامیابی سمجھا جاتا ہے کیونکہ اب ہم جانتے ہیں کہ حقیقی اختراع تب ہوتی ہے جب آپ نئی چیزیں آزماتے ہیں، جب آپ تجربہ کرتے ہیں اور جب آپ ناکام ہوجاتے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان حیدر ضامن اتھارٹی کی ای کامرس حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ کس طرح ٹڈاپ خواتین کاروباریوں کے لیے مفت B2C تربیتی سیشن منعقد کر رہا ہے جہاں وہ خود کو رجسٹر کر سکتی ہیں اور ایمازون پر اپنی مصنوعات فروخت کرنا شروع کر سکتی ہیں۔
ٹیکنالوجی ٹوٹے کاروبار کو ٹھیک نہیں کر سکتی، عبدالروف
Oct 02, 2022