لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سوراو گنگولی نے کہا ہے کہ فاسٹ بائولر جسپریت بمراابھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوئے ہیں ۔ ان کا علاج جاری ہے ‘آئندہ دو تین دن میں اہم فیصلہ کیا جا سکتا ہے ۔ تاہم ذرائع کے مطابق بمرا کمر کی تکلیف کے باعث بھارتی ورلڈ کپ سکواڈ کے ساتھ آسٹریلیا روانہ نہیں ہونگے ۔ بھارتی بورڈ نے میڈیکل ٹیم سے کہا ہے کہ فاسٹ بائولر کی فٹنس پر توجہ دی جائے ۔ بورڈ پر امیدہے کہ بمراہ کسی بھی وقت ٹھیک ہو کر میگاایونٹ کیلئے تیار ہوسکتے ہیں ۔ محمد سراج کو بمراکی جگہ سکواڈ میں شامل کیا جاشکا ہے ۔