چیئرمین سینیٹ کا ٹرانسجینڈر بل پر مذہبی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

Oct 02, 2022 | 21:58

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ٹرانسجینڈر بل پر تمام مذہبی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور عمرہ ادائیگی پر انہیں مبارکباد دی۔دونوں رہنماوں نے جےیوآئی کی بلوچستان حکومت میں شمولیت پر مشاورت کی۔ چیئرمین صادق سنجرانی نے دو روز قبل کہا تھا کہ ٹرانسجینڈر بل پر سیاسی جماعتوں نے ترامیم جمع کروائی ہے پیر کو کمیٹی اجلاس ہو گا ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو اسلامی نظام کےخلاف ہو ہم مل بیٹھ کر وہ کام کریں گےجو آئین پاکستان، اسلامی اصولوں پرمبنی ہوگا۔ملاقات میں ٹرانسجینڈر بل سے متعلق گفتگو ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس بل پر تمام مذہبی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی و بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں