لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی 39ویں عالمی نمائش 4سے 6اکتوبر تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی جس کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ نمائش میں شرکت کیلئے چین ،امریکہ ، برطانیہ، ہنگری، ترکی سمیت 25ممالک سے خریدار وں نے رجسٹریشن کرائی ہے جو انتہائی حوصلہ افزاءہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں عالمی نمائش کی حتمی تیاریوں کے جائزہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک ،کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرپر سن اعجاز الرحمان ، میجر (ر) اختر نذیر، سعید خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔