مہنگائی کےساتھ گرانفروشی ،سبزیاں،پھل عوام کی پہنچ سے دور

Oct 02, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر)شہر کی مختلف اوپن مارکیٹوں میں پرچون سطح پر مہنگائی کے ساتھ گراں فروشی خریداروں کے لئے در د سر بنی رہی ، دکاندار وں نے سرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ۔ سرکاری نرخنامے میں آلو شوگر فری درجہ اول کی فی کلو قیمت83 روپے مقرر کی گئی تاہم دکاندار 100 سے110روپے کلو فروخت کرتے رہے ، آلو شوگر فری درجہ دوم75کی بجائے90، آلو شوگر فری درجہ سوم65کی بجائے75سے80 روپے،پیاز درجہ اول95کی بجائے120، پیاز درجہ دوم85کی بجائے100، پیاز درجہ سوم75کی بجائے80سے85، ٹماٹر درجہ اول90کی بجائے110سے120،ٹماٹر درجہ دوم80کی بجائے90،پھلوں میںسیب گاچہ درجہ اول175کی بجائے240سے250، سیب گاچہ درجہ دوم115کی بجائے170سے180، سیب گاچہ درجہ سوم95کی بجائے110سے120،کیلا درجہ اول درجن135کی بجائے230سے240، کیلا درجہ دوم درجن95کی بجائے160سے170، کیلا درجہ سوم درجن70کی بجائے90سے100روپے،امرود درجہ اول135کی بجائے150، امرود درجہ دوم85کی بجائے100 میں فروخت کیے گئے ۔انار بدانہ500کی بجائے680سے700،انار دانے دار340کی بجائے450سے460،انار قندھاری215کی بجائے300،گرما 80کی بجائے90،آڑو درجہ اول215کی بجائے300،آڑو درجہ دوم155کی بجائے180سے200،پپیتا245کی بجائے270سے280،میٹھا درجہ اول درجن145کی بجائے160،میٹھا درجہ دوم درجن95کی بجائے120، انگورسندر خانی345کی بجائے450سے460،جاپانی پھل درجہ اول165کی بجائے180، جاپانی پھل درجہ دوم115کی بجائے130سے140جبکہ کھجورایرانی 550کی بجائے630سے650روپے کلو تک فروخت کی گئی ۔

مزیدخبریں