گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )قومی کر کٹر شرجیل خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کھیلنے بہترین ٹیم بھارت گئی ہے۔ہم سب کو ملکر ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔موجوہ ٹیم میں ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے۔قومی ٹیم سات سال بعد بھارت کھیلنے کے لیے گئی ہے ،بھارت کے ساتھ میچ میں پریشر تو ہوتا ہے لیکن کھلاڑیوں کو پریشر کی بجائے صرف اپنے کھیل اور گراﺅنڈ پر فوکس کر نا ہوگا۔