پاکستان میں آئین کو پٹڑی سے اتارا گیا :حامد خان

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں آئین کو پٹڑی سے اتارا گیا ہے۔وکلاءنے آئین کو واپس پٹڑی پر چڑھانا ہے۔ وکلاءنے ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کی ہے او راب بھی آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں پروفیشنل گروپ کے قائد حامد خان نے گوجرانوالہ میں سابق صدر ہائی کورٹ بار لاہور چودھری مقصود احمد بٹر کی طرف سے اپنی رہائشگاہ شیخ رجادہ میں ملک بھر سے آئے سینئر وکلاءکے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیہ سے سپریم کورٹ بارکے صدر عابد زبیری ، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، ہائیکورٹ بار لاہور کی سینئر نائب صدر رابیعہ باجوہ، اسلم زار،داﺅد وینس، توفیق آصف، نیاز اللہ نیازی، طاہر فراز عباسی ، لہراسب گوندل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...