بجلی بل جمع نہ کرانا خلاف قانون، آئیں بات سنیں گے: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد(نیٹ نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے آزاد کشمیر میں بجلی بل جمع نہ کرا کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ۔ مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا احتجاج کا مطلب قانون کو ہاتھ میں لینا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں ہر ایک کو پ±رامن احتجاج کا حق ہے، جس کا ہرگز یہ مطلب نہیں آپ قانون ہاتھ میں لے لیں۔ انہوں نے مزید کہا مذاکرات کے راستے ہمیشہ کھلے ہیں آپ آئیں ہم آپ کی بات سنیں گے۔ا±ن کا کہنا تھا آزاد کشمیر کے تمام ڈویژن میں لوگ بجلی کے بل جمع نہیں کرا رہے۔ چوہدری انوار الحق نے استفسار کیا بل جمع نہیں کرائے جائیں گے تو حکومت کے پاس کیا آپشن بچتا ہے؟

ای پیپر دی نیشن