ایف آئی اے کا ہنڈی حوالہ، کرنسی سمگلنگ کےخلاف ملک گیر کریک ڈاﺅن

Oct 02, 2023

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاﺅن میں گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران 172 چھاپہ مار کاروائیاں کرکے170 مقدمات درج کرلئے گئے جن میں 239 ملزمان کو گرفتار کیا گیا 26 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کے پی زون نے 101, لاہور زون نے 15, گجرانوالہ زون نے 24, فیصل آباد زون نے 21, ملتان زون نے 19 ملزمان کو گرفتار کیااسلام آباد زون نے 11, کراچی زون نے 22, حیدرآباد اور بلوچستان زون نے 13, 13 ملزمان کو گرفتار کیاچھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 66 کروڑ 16 روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جس میں 278,714 امریکی ڈالر، 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے برآمد کی گئی کرنسی میں 45 کروڑ 68 لاکھ پاکستانی روپے بھی شامل ہیں ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد پلازوں اور دکانوں کو بھی سیل کیا گیاملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی گرفتار ملزمان بغیرلائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے چھاپوں کے دوران ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے ایف آئی اے کے متعلقہ سرکلز میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کی زیر نگرانی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں چھاپہ مار ٹیمیں خفیہ اطلاع پر غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہیں غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی ہنڈی حوالہ میں ملوث ڈیلروں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہےڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہےانٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں دیگر اداروں سے بھی معاونت لی جاری ہے۔

مزیدخبریں