روم (اے پی پی)اٹلی کے کوسٹ گارڈ نے جلتی ہوئی کشتی سے 177 افراد کو بچا لیا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اٹالین کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا سے سسلی میں پورٹو ایمپیڈوکل جانے والی ایک بڑی کشتی میں آگ لگ گئی جس کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے عملے کے 27افراد سمیت 177افراد کو جلتی ہوئے کشتی سے بحفاظت نکا ل لیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ریسکیو عملے تھوڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم واٹر جیٹ کا استعمال کرتے ہوئے پہلے کشتی کے کچھ حصوں کو ٹھنڈا کرنےکے بعد کشتی سے لوگوں کے نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا تھا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مسافروں میں 83 تارکین وطن شامل تھے جنہیں مقامی امیگریشن مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔