لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے ”انصاف کی امید“ نامی گروپ نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی اور پاکستان میں جلد الیکشن کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی۔
لندن میں نواز شریف کی رہائش کے باہر انصاف کی امید گروپ کا احتجاجی مظاہرہ
Oct 02, 2023