انیل مسرت نے مانچسٹر کے ضرورت مند نوجوانوں کے لئے لاکھوں پاونڈز اکھٹے کر لئے

Oct 02, 2023

 مانچسٹر (آئی این پی ) پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین انیل مسرت نے مانچسٹر کے ضرورت مند نوجوانوں کے لئے لاکھوں پاونڈز اکھٹے کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق گریٹر مانچسٹر کے نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے اور معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے وی لوو مانچسٹر کے پلیٹ سے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد معروف کاروباری شخصیت انیل مسرت کی جانب سے مانچسٹر کے ایک مقامی ہوٹل میں تھا جس میں 5 سو سے سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ شرکا میں وی لوو مانچسٹر کی ٹرسٹی لارڈ مئیر یاسمین ڈار اور لارڈ واجد خان سمیت بڑی تعداد میں برٹس پاکستانیوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے منتظم انیل مسرت کا کہنا تھا نوجوانوں کے لئے کام کرنا اور اس تحریک کا حصہ ہونا ان کے فخر کی بات ہے اس موقع پر خطاب کرتے شرکا نے لوو مانچسٹر کی جانب سے نوجوانوں کے لئے کئے جانے والے منصوبوں کو خوب سراہا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل دور کر کے نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں تو معاشرے میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کی جا سکتیں ہیں۔تقریب میں مجموعی طور پر 5 لاکھ پاونڈز اکھٹے کئے گئے جو نوجوانوں کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں