دینِ متین اسلام پور ی شان و شوکت کےساتھ قائم ہے،پیر نقیب الرحمن

راوالپنڈی( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) حضور نبی کریم کے عظیم ترین یومِ ولادت 12ربیع الاول شریف کے موقع پر برمنگھم یو کے کے مقام پر ایک عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین عید گاہ شریف و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کی۔ امتِ مسلمہ اور تمام اسلامیانِ پاکستان کو اس عظیم ترین یومِ کی مبارک دیتے ہوئے سجادہ نشین پیر محمد حسان الرحمن نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا 12ربیع الاول شریف سال کا سب سے زیادہ خوشی والا اور سب سے بڑا دن ہے جو پورے عالم کی خوشحالی اور سلامتی کا باعث ہے۔ میلادِ مصطفی منانا اور بیان کرنا ربِ رحمان، انبیا علیہ السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین، تابعین، تبع تابعین اور اولیائے امت کی سنت ہے۔ ربِ رحمان نے قرآنِ کریم میں خود ارشاد فرمایا آپ کی ہر آنے والی گھڑی پہلی گھڑی سے بلند سے بلند تر ہو گی یہی وجہ ہے کہ آج ساڑھے چودہ سو سال گزرنے کے با وجود ذکرِ مصطفی میں نیا ولولہ، ترو تازگی اور تابانی ہے، دینِ متین اسلام پور ی شان و شوکت کے ساتھ قائم ہے۔ کائنات ہر طرف غلامانِ مصطفی سے بھری پڑی ہے، آپ کی رسالت، سیرتِ پاک اور سنتِ مبارکہ سے کائنات کا ہر ذرہ منور ہے۔ حضور نبی رحمت پر نازل شدہ قرآنِ کریم اور آپ کی حدیثِ مبارکہ کی تعلیم و تربیت دینے والے حفاظِ کرام و محدیثینِ کرام ہر دور میں دینِ متین کی محافظت کرتے آئے ہیں اور انشا اللہ تا قیامت یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔ جو قربِ الہی، علم، اختیار اور عزت ربِ رحمان نے اپنے پیارے حبیب کو عطا فرمائی وہ کائنات میں کسی دوسرے کے حصے میں نہیں آئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...