8 روپے کمی مذاق‘ حکومت پٹرول 150 روپے لٹر مقرر کرے: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں پچاس روپے فی لیٹر اضافے کے بعد آٹھ روپے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے ۔عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ حکومت عوام کو تکلیف دینے کی بجائے ریلیف دے اور پٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر مقرر کرئے۔امیر جماعت اسلامی نے موجودہ ملکی صورت حال کا ذمہ دار تینوں حکمران پارٹیوں کو ٹھہرایا اور کہا کہ پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی کی حکومتوں میں کرپشن،بد انتظامی،لاقانونیت کی بدولت ہر دن پاکستانیوں کی تباہی کا مقدر بنا ہے۔آج زرعی ملک میں روٹی 25 روپے اور بجلی 52 روپے فی یونٹ ہونے سے عوام خود کشیاں،خود سوزیاں کر رہے ہیں۔ بجلی کے بل ان کے لیے موت کا پروانہ بن رہے ہیں۔حکمرانوں کے کتے،بلیاں،گھوڑے ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں جبکہ 25 کروڑ عوام کے چہروں پر مسکراہٹ غائب ہو گئی ہے۔صدر،وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک اعتراف کرتے ہیں کہ ملکی حالات خراب ہیں لیکن کوئی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہے حالانکہ حقیقت میں یہی سیاسی،معاشی دہشت گرد ملک کی معاشی،زرعی،اخلاقی،سماجی،بربادی کے ذمہ دار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جو ہر ٹاو¿ن میں جماعت اسلامی حلقہ این اے 126 کی جانب سے عوامی ناشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم،امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیا ءالدین انصاری،امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبد العزیز عابد،امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 167 عبد القیوم گجر و دیگر بھی موجود تھے۔سراج الحق نے کہا قائد اعظم کے بعد جتنے بھی حکمران گزرے ہیں انہوں نے سودی نظام کا پھندہ عوام کی گردنوں میں ڈالا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں تمام ٹیکسز ختم،آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو ختم کیا جائے ۔بانیان پاکستان کا بنایا ہوا 1948ءکا ایکٹ جس میں سٹیٹ بنک کی حاکمیت کو تسلیم کیا گیا واپس نافذ کیا جائے اور 1992ءکے نواز شریف کے دور حکومت کا نافذ کردہ فارن کرنسی پرو ٹیکشن ایکٹ کو ختم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...