سیاسی استحکام کے بغیر معیشت کی مضبوطی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا: اشرف بھٹی

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معیشت کی مضبوطی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ صاف اور شفاف انتخابات کے نتیجے میں آنےوالی حکومت کو معیشت کی بحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ امید ہے جو بھی سیاسی جماعت اقتدار میں آئےگی وہ سولو فلائٹ کی بجائے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے معاشی پالیسیاں تشکیل دےگی۔ دھکا لگانے کے باوجود معیشت کی گاڑی نہیں چل رہی اور اسے چلانے کیلئے بیگاڑ ختم کرنا ہو ںگے جو سرجری کے بغیر ممکن نہیں۔ پاکستان دنیا میں آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے لیکن ہم نے کشکول بھی اتنا ہی بڑا اٹھایا ہوا ہے جو بھی حکومت آئے سب سے پہلے معیشت کے پہیے کو چلانے کے ساتھ قرض اتارنے کی قومی پالیسی تشکیل دے۔

ای پیپر دی نیشن