قانونی مسائل کی وجہ سے گوشواروں کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا جانا چاہیے: طارق محمود میو

Oct 02, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر سابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میونے کہا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی توسیع کا اعلان خوش آئند اقدام ہے لیکن انکم ٹیکس ریٹرن میں جتنی پیچیدگیاں اور قانونی مسائل ہیں اس مناسبت سے 3 ماہ کا وقت دیا جانا چاہیے۔ گزشتہ سال76لاکھ این ٹی این ہولڈرز میں سے صرف 36لاکھ گوشوارے جمع ہوئے جو انتہائی کم شرح ہے۔ ٹیکس اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس کا قیام خوش آئند ہے لیکن سوال یہ ہے کیا نگران دور حکومت میں یہ بیل منڈھے چڑھ جائے گی۔ لاہور ٹیکس بار کے ممبران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سب سے پہلے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں جس کیلئے ضروری ہے کہ ایف بی آ ر کی کڑی مانیٹرنگ کا نظام لایا جائے۔ 

مزیدخبریں