لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس چیئرمین ذکاءاشرف کی صدارت میں منعقد ہوا۔کمیٹی کے دس میں سے ایک رکن مصطفی رمدے نے آن لائن کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ سینٹرل کنٹریکٹس کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ارکان نے پلیئر ویلفیئر سکیم کے بجٹ میں دس فیصد اضافے کی منظوری دےدی۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں مستقبل میں انٹرنیشنل میچز کرانے پرغور کیا گیا۔ سٹیڈیم میں نئے پویلین کی تعمیر کے بارے میں پلان کی منظوری دی گئی۔ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ڈیجیٹل سکرین کی تبدیلی کے بارے میں بتایا گیا۔