لاہور(خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، متعدددینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی فردوس پارک سنت نگر کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد سرکاری اداروں میں بیٹھ کر مفادات حاصل کرنےوالوں اور لوٹ مارکر نےوالے سیاستدانوں کو منظر عام پر لاکر ان کا بے رحمانہ احتساب کیا جائے جنہوں نے ملکی مفادات پرذاتی مفادات پر ترجیح دی۔ ملک کا یہ حال کر دیا کسی نے بھی حب الوطنی کا ثبوت نہیں دیا اور اسمبلیوں میں بیٹھ کر ایک دوسرے کے سہولت کا ربن کر ملکی وسائل کو بے دردی اور بے رحمی سے لوٹا اور اپنے مفادات کے تحفظ کے قوانین بناتے رہے اب یہ فیضیاب اشرافیہ طبقہ قربانی دینے کیلئے تیار ہو جائے کیونکہ اب قوم کا پیمانہ صبر لبریز ہوچکا ہے۔اور اب ان کے پاس قربانی دینے کیلئے کچھ نہیں بچا۔ مہنگائی کے ذمہ داروں ، ذخیرہ اندوزوں ، ٹیکس چوروں کا کڑا احتساب کرکے غریب کو ریلیف دی جا سکتا ہے۔
ملکی وسائل سے فیضیاب اشرافیہ طبقہ اب قربانی دے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
Oct 02, 2023