لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن چین کی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس پاکستان مسلم لیگ چین کے چیپٹر نے مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفئیرز کے سسٹم کےساتھ آن بورڈ ہونے کے بعد باضابطہ طور پر پہلی آفیشل میٹنگ کا انعقاد کیا۔ یہ میٹنگ بذریعہ زوم لنک کی گی جس کی صدارت مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفئیرز کے سینئر وائس پریزیڈنٹ و چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کی۔ میٹنگ میں مسلم لیگ ن ساوتھ کوریا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر میاں صابر حسین بھی موجود تھے جو ایشیائی ممالک میں مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفئیرز کے سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینٹر بیرسٹر امجد ملک کی معاونت کرنے کےساتھ ساتھ خطے میں پارٹی کے نئے چیپٹرز تیار کرنے میں تکنیکی مدد فراہم کرتے ہیں۔ چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے چیئرمین ارشد خان، صدر فدا حسین اور سیکرٹری جنرل غلام ربانی سمیت تمام نئے عہدیداران کو نوٹفیکشن کی مبارک باد دی۔ ڈاکٹر میاں صابر حسین نے چیف کوآرڈینٹر کی ہدایات پر شرکاءمیٹنگ کو پارٹی کے SOPs کے بارے میں بریفنگ دی۔
مسلم لیگ ن چین کی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس ،پہلی آفیشل میٹنگ
Oct 02, 2023